اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیٹ کی بندش کیوں ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی ملک میں ویب مانٹرنگ سسٹم لگانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس کی نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بھی سسٹم لگانے کی تصدیق کردی،تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے عام انتخابات سے قبل ویب مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی کوششوں کی وجہ سے یہ رکاوٹ پیدا ہوئی ۔یادرہے کہ ویب مانیٹرنگ سسٹم یا ڈبلیو ایم ایس جو پاکستان نے 2018 میں کینیڈا کی فرم سینڈ وائن سے حاصل کیا تھا وہ انٹرنیٹ پر مواصلات کی نگرانی کے لیے ڈیپ پیکٹ انسپکشن (ڈی پی آئی) کا استعمال کرتا ہے۔















