اہم خبریں

ہمیں افراد ی قوت کی کمی کے چیلنج کا سامنا ہے،آئی جی موٹروے پولیس

اسلام آباد( اے بی این نیوز   ) حکومت پاکستان اور وزارت مواصلات کی خصوصی ہدایا ت پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ہر ماہ باقاعدگی سے براہ راست ای کھلی کچہری کا انعقاد کر رہی ہے۔ آج انسپکٹر جنرل، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلمان چوہدری نے FM95 ریڈیو اور این ایچ ایم پی آفیشل فیس بک پر براہ راست ای کھلی کچہری میں شرکت کی اور موٹرویز اور ہائی ویز استعمال کرنیوالے شہریوں کے سوالات اور شکایات سنیں اور ان کے ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے کہا کہ ای کھلی کچہریزمسافروں اور عوام سے براہ راست رابطے اور مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے۔ ٹریفک قوانین کے یکساں نفاذ اور چالاننگ کے نظام کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔ لوگوں کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایکسل لوڈ پر مکمل نفاذ پاکستان کی شاہراؤں کے لئے ناگریز ہے۔ کیونکہ قومی شاہراؤں کی وجہ پاکستان کی رگوں میں خون دو ڑتا ہے اور یہی شاہرا ہیں ہمار ے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آئی جی سلمان چوہدری نے شہریوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ شاہراؤں کی ٹوٹ پھوٹ ایک دیرینہ مسئلہ ہے۔ جس کے لئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے اس کے حل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ میرے نزدیک انسانی زندگی کو محفوظ رکھنا اہم عبادت ہے اور اپنے شہریوں کے آرام دہ سفر، ان کی بر وقت مدد اور راہنمائی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افراد ی قوت کی کمی جیسے چیلنج کا بھی سامنا ہے۔ میری یہ اولین ترجیح ہو گی کہ وزارت مواصلات کے تعاون سے اس سال ہم اپنی افرادی قوت میں اضافہ کریں۔ ملازمین کی فلاح وبہود کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بین الاقوامی سطح پر ایک ڈگری لینے کے برابر ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اپنے ڈرائیونگ لائسنس کے معیار پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر رہی جس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمارے ڈرائیونگ لائسنس کو بھر پور پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید سہل بنانے کیلئے جلد ہی “ون ونڈو آپریشن ” جیسی سہولت متعار ف کرائی جائے گی۔ محکمانہ ترقیاں کسی بھی محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور اسی سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر میرٹ پر افسران و ملازمین کو ترقیاں دی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں