اسلام آباد(نیوزڈیسک)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا آٹھواں اجلاس24 جنوری 2024 کو شروع ہوا جو دو دن تک جاری رہے گا اجلاس میں مختلف پالیسی سطح کے اقدامات اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے کی ،اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطحی سرکاری حکام کی بھی شرکت اجلاس کے پہلے روز متعلقہ وزارتوں نے مختلف منصوبوں اور متعلقہ پہلوؤں پر پیشرفت پیش کی اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی سفارشات کیکمیٹی نے مختلف شعبوں میں مجموعی پیشرفت اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مقامی اور عالمی سطح پر اقتصادی روابط کو بھی سراہاکمیٹی نے متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی یادداشتوں اور فریم ورک کے معاہدوں کے تحت بینک کے قابل عمل منصوبوں کو حتمی شکل دینے کے حوالےسے پیشرفت کا جائزہ لیا کمیٹی نے وزارتوں کو ہدایت کی کہ وہ ان معاہدوں کو منافع بخش بنانے کے لیے متعلقہ کام کو تیز کریں کمیٹی نے اہم شعبوں میں حال ہی میں شروع کیے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے بروقت عمل درآمد کی ہدایت کی















