اہم خبریں

وزیرتجارت گوہر اعجاز کو وزا رت داخلہ کا اضافی چارج مل گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ کا اضافی چارج دے دیا، جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سے قبل سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل استعفیٰ دیا تھا اور پھر یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔

متعلقہ خبریں