اسلام آباد ( اے بی این نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیم نو ،ایف بی آر کے دونوں محکموں ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز کو الگ کرنے کی تجویز تیار،ان لینڈ اور کسٹمز ڈیپارٹمنٹس کو الگ الگ بورڈز سے چلایا جایا جائے گا،ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری کیلئے چیئرمین ایف بی آر نے سمری تیار کرکے ارسال کردی،سمری کو ہفتے کے روز وزیر خزانہ کی زیرصدارت ایف بی آر کے اجلاس کے بعد تیارکیاگیا،ایس آئی ایف سی نے ایف بی آر کی تنظیم نو کیلیے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی،ایف بی آر کی تنظیم نو کی منظوری کیلیے کل کابینہ کا خصوصی اجلاس متوقع ہے۔















