راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) شہری عدم تحفظ کا شکار، تھانہ رتہ امرال کی حدود میں ایک رات میں راہزنی کی بیس وارداتوں کا انکشاف، پولیس تھانوں تک محدود ہوگئی،، شہری کہتے ہیں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں سے گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے،دن ہو یا رات ،، شہریوں کا گھروں نکلنا ہوا محال،، تھانہ رتہ امرال کی حدود میں بسنے والے شہری کہتے ہیں شام ہوتے ہی ڈکیت متحرک ہو جاتے ہیں، کام کاج سے گھر واپس لوٹنے والوں کو ڈاکو نقدی اور موبائل سے محروم کر دیتے ہیںشہریوں کا کہنا ہے ڈکیتوں کے شکار افراد کو تھانوں کے چکر لگوائے جاتے ہیں،، ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے گمشدگی کی درخواست لے کر شہریوں کو ٹال دیا جاتا ہے راہزنی کی وارداتوں کی ایک وجہ سٹریٹ لائٹس کی خرابی ہے،، شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔















