جمہوریہ چیک کا بھارتی شہری کو امریکاکے حوالے کرنیکافیصلہ

پراگ(نیوزڈیسک)جمہوریہ چیک کی وزارت انصاف نے عدالتی فیصلے کے تناظر میں کہا ہے کہ ان کا ملک ایک بھارتی شخص کو امریکا کے حوالے کرسکتا ہے جس پر امریکی سرزمین پر سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 52 سالہ نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف کریں گے۔ امریکی حکام نے نکھل گپتا پر ایک سکھ علیحدگی پسند کو قتل کرنے کی ناکام سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔