صادق آباد ، کرنٹ لگنے سے 03 افراد جاں بحق

راولپنڈی( اے بی این نیوز   )صادق آباد کے علاقے خرم کالونی میں کرنٹ لگنے سے 03 افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں امتیاز، عمر دراز اور مظفر شامل ہیں،ریسکیو حکام کے مطابقجاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی، جاں بحق ہونے والے شہری سکول کی عمارت کو رنگ کرنے میں مصروف تھے ،حادثہ لوہے کی سیڑھی بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔