بلوچ مظاہرین کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ مظاہرین کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی،،جہاں بھی مقدمات ہیں ان کی تفصیلات 7 دن میں وکلاء کو فراہم کرنے کاحکم، جسٹس محسن اخترکیانی نےکیس کی سماعت کی،پاکستان ایران تنازعہ سےمتلعق بحث کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل پر اظہاربرہمی بھی کیا۔ایڈووکیٹ جنرل نےکہا میں ایک یو ایس بی ڈیوائس دینا چاہتا ہوں جس میں ماہ رنگ بلوچ کی پریس کانفرنس ہے،،جسٹس محسن اخترکیانی نےریمارکس دیئےیہاں روزپریس کانفرنسز ہوتی ہیں لوگوں کی تضحیک ہوتی ہے،بلوچستان سےلوگ یہاں احتجاج کرنےبیٹھےہیں آپ نے معاملےکو حل کرنا ہے، عدالت نے نہیں،تربت یا کہیں پربھی ان کےخلاف جو مقدمات ہیں ان کی تفصیلات درخواست گزاروکلاء کو فراہم کریں، بلوچ مظاہرین کو ہراساں کرنے سے روکنے اورسہولیات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔