اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث قومی ایئرلائن پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔















