اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے بلوچستان میں ایرانی حملے پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایسا حملہ ایران کی بوکھلاہٹ اور تنہائی کو ظاہر کرتا ہے، ایران دنیا میں پہلے ہی تنہا ہے اور پاکستان اس کی مدد کرتا ہے، یہ غیرمنطقی، غیرقانونی، غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز حملہ ایران کے اندرونی معاملات کی وجہ سے کیا گیا















