اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شہباز شریف کا دہشت گردوں کیخلاف سیستان میں کارروائی پر مسلح افواج کوخراج تحسین کہاآپریشن مرگ بر، سرمچار پر قوم بہادر افواج کو سلام پیش کرتی ہے،پاکستان نے امن و سلامتی کیلئے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کئے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،ہم اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن چاہتے ہیں،سابق وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں ایران نے ہماری خود مختاری پر حملہ کیا جس کا جواب دے دیا ہے ،امید ہے ایران کی جانب سے ندامت کا مظاہرہ کیا جائے گا،چین نے بھی کہا ہے معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنا چاہیے ،سفارتی کشیدگی سے دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچےگا ،بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک وہاں اور یہاں دونوں طرف چل رہی ہے،پیپلزپارٹی کی رہنما شیریں رحمان بولیں ایران کو اب ایک پیغام اور جواب مل گیا ہے کہ آپ پاکستان کی حدود پر اس طرح قدم نہیں رکھ سکتے















