اہم خبریں

سستی بجلی اور گیس فراہمی پر عمل ممکن نہیں ہو گا، مفتاح اسمٰعیل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سستی بجلی اور گیس دینے کی باتوں پر عمل کرنا ممکن نہیں ہو گا، نئی حکومت کی پہلی ترجیح آئی ایم ایف پروگرام کا احیا ہونا چاہیے کیونکہ عالمی ادارے کے پاس جانا ناگزیر ہے،نجی ٹی وی کے مطابق مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس اچھی گورننس کا ٹریک ریکارڈ نہیں، اس لیے نئی حکومت کے آتے ہی پورے ملک کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔مفتاح اسمٰعیل نے مزید کہا کہ ملک میں اداروں کی نجکاری اس لیے نہیں ہو سکی کیونکہ ہماری سوچ درست نہیں تھی لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ پی آئی اے میں جو لوگ ہیں وہ ہمارے بھائی بہن ہیں تو انہیں ہربڑاہٹ ہوتی ہے لیکن انہیں یقین دلا دیا جائے کہ آپ کو نہیں نکالا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 300 یونٹ مفت بجلی دینے کی جو بات کررہے ہیں تو 80فیصد سے زائد صارف ہمارے 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں تو یہ بنیادی طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ 80 سے 85 فیصد پاکستانیوں سے بجلی کا بل نہیں لیں گے، یہ میرے خیال سے ممکن نہیں ہو گا کیونکہ پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم زراعت اور پراپرٹی کو ٹیکس نیٹ سے منہا رکھا ہے لیکن ان کو ہمیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا ، پاکستان میں صاحب ثروت اور امیر لوگوں کی جائیداد پر ٹیکس لگانا ہو گا، امیر لوگوں پر ویلتھ ٹیکس لگانا ہو گا۔

متعلقہ خبریں