شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیوں سے روک دیاگیا

کراچی(نیوزڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ بدھ کو اس حوالے سے جاری پارٹی اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کردی۔ اعلامئے کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔خیال رہے کہ شیر افضل مروت اس وقت سندھ میں موجود ہیں جبکہ اس دوران وہ پی ٹی آئی کےلیے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔