اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے گودام میں آگ لگ گئی ،اسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کو موقع پر طلب کرلیا گیا پولیس زرائع کے مطابق گودام میں اسلام آباد پولیس کی وردیاں اور دیگر سامان پڑا ہوا تھا،اسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ،آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں















