اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بجلی کمپنیوں کی ممکنہ نجکاری پراحتجاج سےبچنےکا پلان تیار،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاڈسکوز،این ٹی ڈی سی،جنکوز پر سروس ایکٹ نافذ کرنےکا فیصلہ، سروس ایکٹ کےتحت احتجاج اورہڑتال پر پابندی ہوگی،ڈسکوز،این ٹی ڈی سی،جنکوز یونین کی سرگرمیوں پربھی پابندی عائد ہوگی،ڈسکوز،این ٹی ڈی سی،جنکوز کے یونین ملازمین احتجاج کرسکتے ہیں ، سروس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔















