Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اسلام آبادہائیکورٹ،لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کیلئے وفاق کو ڈیڈ لائن

اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاق کو13 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے وفاق کو13 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔جسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام لاپتہ افراد کے گھر پہنچنے سے متعلق حتمی رپورٹ طلب کر لی۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتہ بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو قانون کے مطابق کارروائی بھی ہو گی۔