کراچی ( اے بی این نیوز )عام انتخابات کیلئے کراچی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے تگڑے امیدوار مدمقابل، سخت مقابلوں کا امکان ،حلقہ این اے 242 پر ن لیگ کے شہباز شریف، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر مندوخیل کے درمیان میدان سجے گا،این اے 250 پر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان اور ایم کیو ایم کے فرحان چشتی کامقابلہ ہوگا، این اے 240 پر پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کا مقابلہ جماعت اسلامی کے عبدالرشید اور ایم کیو ایم کے ارشد وہرہ سے ہوگا،حلقہ این اے 241 سے پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ، ایم کیو ایم کے فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے عابد بیگ سے ٹکر لیں گے، اس نشست سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کیلئے اواب علوی، خرم شیر زمان اور مزمل اسلم تینوں کوشاں ہیں، این اے 248 پر ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی جماعت اسلامی کے محمد بابر خان کا مقابلہ کریں گے، این اے 247 پر ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور جماعت اسلامی کے منعم ظفر کا میچ پڑے گا،این اے 246 پر ایم کیو ایم کے سید امین الحق اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان بھی دلچسپ مقابلہ متوقع ہو گا۔















