اسلام آباد ( اے بی این نیوز )صدرنے سپریم کورٹ کے جج اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزرات قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، اعجاز الاحسن نے رواں سال اکتوبر میں اگلا چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا اور اگست 2025 میں ریٹائر ہوجانا تھا، اعجاز الاحسن کے استعفے کے بعدجسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس ہونگے،جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اہم تبدیلیاں ،جسٹس منصور علی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے ،جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہوں گے















