اہم خبریں

شمالی وزیرستان کے ضلع میں آپریشن،خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد جہنم واصل

اسلام آباد ( وقائع نگار) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے اور ایک ہائی پروفائل دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کی وجہ سے ٹل گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ کلیرنس آپریشن علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں