Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی ا ین نیوز   )ہر ادارے کو اپنی حدود میں رہنا چاہیے، ہم پا رلیما ن کو قانو ن سا زی کا نہیں کہہ سکتے، عدالت صرف قانون کالعدم قرار دے سکتی ہے، لاپتہ افرادکامسئلہ اس وقت حل ہوگا جب ہم سب اپنی اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لاپتہ افرادا ور جبری گمشدگیوں کے کیس میں ریمارکس کہاپاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،مضبوط پاکستان ہی میں سب کی بقا ہے،جسٹس فائزکادرخواست گزار وکلا پر اظہار برہمی ،ریمارکس دیئے اگر آ پ کو کو ئی ذاتی مسئلہ ہے تو اس کا طر یقہ کا ر الگ ہے، سیاسی مقاصد کیلئے عدالت کو استعمال نہیں ہونے دیں گے،جو شخص دھرنا کیس میں نظرثانی لا سکتا ہے کیا وہ اپنا کیس نہیں لگا سکتا ،وکیل کےشیخ رشید، فرخ حبیب، صداقت عباسی اور اعظم خان سے متعلق دلائل پر چیف جسٹس نے کہاکیا شیخ رشید کو معصوم افراد کی فہرست میں شامل کریں؟ فرخ حبیب، صداقت عباسی وغیرہ سب سیاسی ورکز ہیں، آپ کیا چاہتے ہیں جوآپ کی پارٹی چھوڑ گئے انہیں ہم واپس لے کرآئیں،لاپتہ افراد کے مسئلے کو سیاسی نہ بنائیں ،سپریم کورٹ نے کیس کی مزیدسما عت کل تک ملتوی کردی