اہم خبریں

نوازشریف،جہانگیرترین کی نااہلی ختم ہوگی یانہیں ؟ سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )نوازشریف،جہانگیرترین کی نااہلی ختم ہوگی یانہیں ؟ سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ارکانِ پارلیمنٹ کی تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس یحیی ٰآفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل ،جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بنچ کا حصہ ہونگے۔ سابقہ حکومت نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تھی جس کے بعد آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کو پانچ سال کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں