راولپنڈی(نیوزڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری واضع کامیابی دیکھ کر نااہل قرار دیا گیا مگرمیں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کررہا ہوں کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کرسکوں۔مگر کہیں شنوائی نہیں کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے حق کیلئے آئینی اور قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔ویڈیو پیغام میںان کا کہنا تھا کہ کل بلا کر بتایا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کئے جس پر نااہل قرار دیدیا گیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی سرکاری ریسٹ ہاؤس میں رہا تو میں سیاست سے دستبردار ہوجاوں گا۔شیخ رشید احمدکا کہنا تھاکہ این اے 56 اور این اے 57 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں جہاں پی ٹی آئی کے ووٹرز و سپورٹرز کی حمایت حاصل تھی۔ پی ڈی ایم کو بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ملے گا اور قلم دوات تاریخی کامیابی سے جیتے گی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والے لوگ جنہوں نے معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور ملک کو تباہ کر دیا دوبارہ لندن جائیں گے لیکن ہم پاکستان میں جئیں گے پاکستان میں مریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے شیخ رشید کے این اے 56 اور این اے 57 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغام جاری pic.twitter.com/ETZ2QXr8LM
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2023