مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندو یاتریوں کا گھوڑی بانوں پر تشدد، 40 زخمی

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں انتہاپسند ہندو یاتریوں کا مقامی گھوڑی بانوں سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد یاتریوں نے تشدد کر کے 40 سے زائد گھوڑی بانوں کو زخمی کردیا، جس کے بعد کشمیری گھوڑی بانوں نے احتجاجاً یاتریوں کو سواری سروس معطل کر دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں انتہا پسند ہندوؤں نے امرناتھ یاترا کے دوران کشمیری گھوڑی بانوں پر تشدد کیا۔انتہا پسند ہندوؤں اور کشمیری گھوڑی بانوں کے درمیان جھگڑا لین دین کے معاملے پر ہوا جسے انتہا پسند یاتریوں نے مذہبی رنگ دے دیا۔انتہا پسند یاتریوں کے گروپوں نے مل کر گھوڑی بانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران تین سو خیموں اور دس باورچی خانوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔اس موقع پر موجود پولیس گھوڑی بانوں پر تشدد کے دوران خاموش تماشائی بنی رہی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنتا دیکھتی رہی۔