مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، 4 نوجوانوں کو شہید کر دیا

سری نگر(نیوزڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے ضلع پونچھ میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی پُرتشدد کارروائی میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع پونچھ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔ بھارتی فوج کا ضلع پونچھ میں گزشتہ روز شروع کیا گیا سرچ آپریشن ابھی تک جاری ہے۔