مقبوضہ کشمیر،فوجی گاڑی دریامیں گرگئی ،9سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر(نیوزڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے کم از کم 9اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب ضلع گاندربل میں ان کی گاڑی دریائے سندھ میں جا گری۔حکام نے بتایا کہ علی الصبح نیلگرہ ہیلی پیڈ کے قریب ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کے 9 اہلکاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی دریائے سندھ میں جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں گاڑی میں سوار سی آرپی ایف کے تمام اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے بال تل کے اسپتال منتقل کیاگیا ہے۔