Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن آزادکشمیر فدا کیانی انتقال کر گئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) سابق ڈی جی کشمیر لبریشن سیل اور آذادکشمیر کے نامور سیاسی و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما فدا کیانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم ایک خوش اخلاق خودار سفید پوش سنجیدہ معاملہ فہم اورپڑھے لکھے سیاسی کارکن تھے۔ مرحوم سیاسی میدان میں اہم مقام رکھتے تھے ۔صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، وزیراعظم چوہدری انوارالحق، صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان ، راجہ فاروق حیدر خان ، شاہ غلام قادر ، مشتاق منہاس ودیگر سیاسی ، مذہبی رہنماءوں سمیت اہم شخصیات کا فدا حسین کیانی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوءے ،مرحوم کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی ۔