مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری ہےامریکی فلسفی نوم چومسکی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مشہور امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی فلسفی نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20 اجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2019 میں ہونے والے قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں تبدیل کیا ہے ، مقبوضہ کشمیر سب سے زیادہ فوج والا متنازعہ علاقہ ہے ، تقسیم ہند کے بعد پیداہونے والا مسئلہ کشمیراب سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔