مودی کا ہندتوا نظریہ مقبوضہ کشمیر میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا، سردار تنویرالیاس خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل بارے اپنی منظور شدہ قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے رائے شماری کرائے۔ سردار تنویر الیاس خان نے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ 75 سال سے ہندوستان کشمیریوں پر مظالم کر رہا اور کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کشمیری اقوام عالم سے رائے شماری کا مطالبہ کر رہے لیکن نام نہاد جمہوریت کے دعویدار خاموش ہیں۔ ہندوستان میں نریندرا مودی ہندوتوا نظریہ کیساتھ غیر ہندووں کو کچل رہا۔ انشاء اللہ بھارت کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہو گا۔ ہندوستان میں بسنے والے 27 کروڑ مسلمان آخر کب کلمہ کیساتھ کھڑے ہوں گے۔کشمیریوں جیسا ہمت ۔حوصلہ ۔صبر اور جدوجہد کسی دوسری قوم کو حاصل نہیں۔ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ بھارت عالمی طور پر متنازعہ خطے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوینٹی کانفرنس منعقد کر کے 5 اگست 2019 کے اقدام کو منوانا چاہ رہا ہے لیکن چین ۔ ترکی ۔سعودی عرب اور مصر نے جی ٹوینٹی کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ آزاد و مقبوضہ کشمیر سمیت پوری دنیا میں موجود کشمیری ان ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری حربت رہنماوں یسین ملک۔ عمر فاروقق۔ آسیہ اندرابی۔ مسرت عالم و دیگر کو بھارتی ریاست قید و بند کر کے آزادی کی تحریک پر اثر انداز ہونا چاہ رہی ہے لیکن کشمیری ہر صورت بھارت سے آزادی لیکر رہیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر و رکن اسمبلی علی شان سونی۔ سابق رکن اسمبلی و معروف عالم دین پیر سید علی رضا بخاری۔ سابق سیاسی مشیر سردار افتخار رشید۔ سابق معاون خصوصی سردار امتیاز خان۔ سابق ترجمان عرفان اشرف۔ سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔