مقبوضہ کشمیر میں G 20 کانفرنس کیخلاف میرپورمیں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

میر پور ( اے بی این نیوز    )مقبوضہ کشمیر میں G 20 کانفرنس کیخلاف میرپورمیں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،چوک شہیداں کی فضا بھارت مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،طلباء وطالبات کے پاکستان ذندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور مودی کو بھی شدید ہدف تنقید بنا یا گیا، وادی میں بھارتی ظلم وستم سے بھی دنیا کو آگاہ کیا گیا کہ کس طرح مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دینا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔