Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مقبوضہ کشمیر، بھارتی ریاستی دہشتگردی ،تلاشی اور محاصرہ جاری، 2کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر (نیوزڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی کارروائی، بارہمولہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو مجاہد قراردیکر گرفتار کر لیاہےنوجوانوں کو بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور بھارتی پولیس کی طرف سے ضلع کے گائوں مونچھ کھڈ کنزر میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت خورشید احمد خان اور ریاض احمد خان کے طورپر ہوئی ہے جو زندپال کنزر کے رہائشی ہیں۔واضح ر ہے کہ بھارتی فوجی ایک مذموم منصوبے کے تحت کشمیری نوجوانوں کو مجاہد تنظیموں کا کارکن قراردیکرگرفتار کرنے کے بعد انہیں بعدازاں جعلی مقابلوں میں قتل کر دیتے ہیں۔