Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارتی فوج کا کرنل ،سی آر پی ایف اہلکاردل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

سرینگر(نیوزڈیسک) ضلع بارہمولہ میں بھارتی فوج کا ایک کرنل دل کا دورہ پڑنے سےہلاک ہوگیا ۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کا رہائشی تھا۔مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کا ایک کرنل اورسی آر پی ایف کا اہلکار دل کادورہ پڑنے سےہلاک ہوگئے۔سی آر پی ایف کی تیسری بٹالین کے کانسٹیبل روہی رام نے سرینگر کے مضافاتی علاقے لیتہ پورہ میں ٹریننگ کے دوران دوڑتے ہوئے سینے میں درد کی شکایت کی۔اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔