وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کامظفرآباد ،گلگت بلتستان بس سروس شروع کرنے کا اعلان

مظفرآباد(اے بی این نیوز)وزیر آعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر الیکشن کمیشن اور محکمہ قانون کی بہترین کارگردگی رہی جبکہ اور عوام بھی مبارکباد کے مستحق ہے ، لوکل باڈیز الیکشن جیت کر آئے ہیں کسی کو مایوس نہیں کرینگے ، گلگت بلتستان حکومت کا شونٹر ٹنل تاریخ کا بڑا اور اہم منصوبہ ہے ،شونٹرٹنل کے متعلق جی بی حکومت کی جانب سے پچاس ملین مختص کئے گئے ہیں ، جبکہ آزا دکشمیر حکومت نے شونٹر ٹنل کے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، 23 مارچ سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان ایک بس سروس چلائی جائے گی خیالات کا ظہار گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی بیرسٹر خالد خورشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ شونٹر ٹنل کے حوالے سے گلگت اور اسلام آباد کے درمیان فاصلے کم ہونگے ، اس منصوبے کی اہمیت اور افادیت کو جانتے ہوے آزادکشمیر حکومت نے منصوبے کی جانکاری اور سپرویژن کیلئے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیدی ۔وزراء حکومت چوہدری محمد رشید ،چوہدری اظہر صادق ،سردار فہیم اختر ربانی ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس اس کمیٹی کے رکن ہونگے ۔ کمیٹی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں اور وفاقی وزارت کمیونیکیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھے گی ۔کمیٹی گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے نامزد کی جانے والی اسی طرز کی کمیٹی کے ساتھ بھی رابطہ رکھے گی ۔کمیٹی اس منصوبے کے سلسلے میں حکومت پاکستان اور آزادکشمیر و گلگت بلتستان کی حکومتوں کے درمیان اشتراک کے امکانات کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی مقصد کی تکمیل کیلئے ماہرین کو اس میں شامل کر سکتی ہے ۔کمیٹی مقصد کے حصول کیلیے لائحہ عمل کو تبدیل بھی کر سکتی ہے ۔شونٹر ٹنل کا منصوبہ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کیلیے اہمیت کا حامل ہے ۔اس منصوبے کی تکمیل سے گلگت سے اسلام آباد کے سفر میں آٹھ گھنٹے کی کمی واقع ہوگی اور اس روٹ پر بہترین سیاحتی و معاشی سرگرمیاں حاصل ہونگی جن سے دونوں علاقوں کے عوام کو فائیدہ پہنچے گا، اس موقع پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد کروائے ،سپریم کورٹ آف آزا دکشمیر نے بھی بلدیاتی الیکشن میں بہترین کردار ادا کیا ،نامساعد حالات میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ،پچھتر سالہ تاریخ میں پر امن الیکشن ہو اعوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے پرامن الیکشن میں حکومت کا ساتھ دیا آزاد کشمیر کے مایہ ناز ادارے بھی مبارکباد کے مستحق ہیں ،مسلم کانفرنس سمیت آزاد کشمیر کی تمام مذہبی جماعتیں ہماری اتحادی تھیں شہری اور ضلعی حکومتوں کا آخری مرحلہ بہتر انداز میں مکمل ہو چکا ہے آزاد کشمیر محض ریاست نہیں بلکہ بائس کروڑ عوام کے جذبات اور اخلاص وابسطہ ہے،لائن آف کنٹرول کے اس پار جو گزشتہ کئی دہائیوں سے جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ،مسلم اُمّہ سے کشمیر کے مسئلہ کے اوپر ایک پیج پر ہونا ہوگا ،سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ پاکستان پوری امت مسلمہ کے لئے جنگ لڑتا ہے امت مسلمہ کو بھی مظلوم کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔اس موقع پر وزیر حکومت عبدالماجد کان سمیت جی بی کے وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان ، وزیر خزانہ جاوید علی منوا،وزیر زراعت و خوراک میثم کاظم سمیت سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد سمیت چئیرمین انوسٹمنٹ بورڈ سردار امجد جلیل میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم ، ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی بھی موجود تھے ۔۔