Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بینش ناصر یونین کونسل جنوبی گوراہ سے مخصوص نشست پر لیڈی کونسلر منتخب

پلندری (سٹیٹ ویو) بینش ناصر یونین کونسل جنوبی گوراہ سے مخصوص نشست پر لیڈی کونسلر منتخب ہو گئیں۔ انہوں نے تین کے مقابلے میں پانچ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ان کا تعلق کوٹ کوٹلی پلندری سے ہے ۔ وہ علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت ناصر محمود کی اہلیہ ہیں۔ نو منتخب لیڈی کونسلر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی ماں باپ کی دعاؤں اور خاندان کی بھرپور سپورٹ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یونین کونسل جنوبی گوراہ کے کونسلرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے منتخب کیا۔ میں یونین کونسل کی لیڈی کونسلر کی حیثیت سے علاقے کی خواتین کی بھرپور نمائندگی کروں گی۔ اور ان کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گی۔ بینش ناصر نے کہا کہ ہمارا علاقہ کوٹ کوٹلی ایک پس ماندہ علاقہ ہے۔ میں اپنے علاقے کی پس ماندگی کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن حد تک اپنا کردار ادا کروں گی۔