Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مقبوضہ کشمیر میں پیلی برف باری نے شہریوں کو حیران کردیا

سرینگر (اے بی این نیوز) غیر قانونی بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں پیلی اور گرد آلود برف باری نے لوگ حیران کردیا۔ مقبوضہ علاقے کے محکمہ موسمیات نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کو شمالی کشمیر میں پیلی اور گرد آلود برف باری پاکستان اور افغانستان سے آنے والی ہواوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔یاد رہے کہ جمعرات کو شمالی کشمیر کے علاقوں میں گرد آلود برف باری دیکھنے میں آئی۔ لوگوں نے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور برف کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کیں جس کے بعد اس بارے میں محکمہ موسمیات کی وضاحت سامنے آئی۔