اہم خبریں

توصیف عباسی وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان مقرر، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) باغ سے تعلق رکھنے والے توصیف عباسی وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان مقرر، محکمہ سروسز نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق توصیف عباسی گزشتہ 14 سال سے تحریک انصاف کے ساتھ منسلک ہیں اور پارٹی کے مختلف عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ت

وصیف عباسی گزشتہ 6 سال سے پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر فائزرہ چکے ہیں ۔پارٹی کے ساتھ دیرینہ وابستگی اور خدمات کے اعتراف میں وزیراعظم آزادکشمیر نے توصیف عباسی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی نے کہا کہ پارٹی کے کارکن ہونے کی حیثیت سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کے اعتماد پر ان کا شکرگزار ہوں۔

بطور ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے سرانجام دینے کے لیے پرعزم ہوں۔ توصیف عباسی بطور ترجمان وزیراعظم میری تقرری تحریک انصاف کے کارکنان کیلئے بڑی فتح ہے۔

متعلقہ خبریں