اہم خبریں

مقبوضہ کشمیرمیں تعینات ہندوستانی سکیورٹی اہلکار کی خودکشی

سری نگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک ہندوستانی سیکورٹی اہلکار نے خودکشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک افسر نے سری نگر میں خودکشی کر لی۔

کے ایم ایس کے مطابق نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس افسر نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔کشمیر میڈیا سروس نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے اب تک 612 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

متعلقہ خبریں