بھارت نے عام کشمیریوں کو عسکریت پسند بنادیا، محبوبہ مفتی

اننت ناگ(نیوزڈیسک)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سرکردہ سیاست دان محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے عام کشمیریوں کو عسکریت پسند بنا ڈالا ہے۔ وہ سرینڈر نہیں کریں گے۔یہ بات انتہائی افسوس ناک ہے اپنے ہی لوگوں کو ایسے قابلِ اعتراض سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اتوار کو اننت ناگ (اسلام آباد) میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت (مودی سرکار) شمال مشرقی انڈیا کے علیٰحدگی پسندوں سے تو بات چیت کرتی ہے مگر جموں و کشمیر کے حوالے سے پالیسی کچھ اور ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ قومی سلامتی یقینی بنانے کے نام پر بھونڈے اقدامات کے جارہے ہیں۔ چھاپے مار مار کر لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد جیلوں میں ڈالا جارہا ہے۔