اقوام متحدہ 75 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرے، ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کومزیدمحکوم بنانے کی کوشش کررہاہے، ہم کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے حق خود ارادیت کے دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت کیلئے حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کررہاہے، اور کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور پاکستان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی، اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہئے۔