بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار خودکشیوں پر مجبور

سری نگر ( اے بی این نیوز    )مودی کی پالیسیوں سے نالاں بھارتی سکیورٹی فورسز کے اہلکار خودکشیوں پر مجبور،شرح میں سنگین حدتک اضافہ،خودکشی کی وجہ فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ اور ضرورت پڑھنے پر اہلکاروں کو چھٹی نہ دینا ہے،کے ایم ایس کے مطابق 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں،مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی سکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔