Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران کے 70 فیصد گیس اسٹیشنز کوغیرفعال کرنے کا دعویٰ

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیل سے تعلق رکھنے والے گروپ نے مشتبہ سائبر حملے میں ایران کے 70 فیصد گیس اسٹیشنوں کو مفلوج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق’’شکاری چڑیا‘‘کے نام سے مشہور ایک ہیکنگ گروپ جس کا تعلق پہلے اسرائیل سے تھا اس نے پیر کے روز سائبر حملے میں ایران میں گیس اسٹیشنوں کو مفلوج کرنے کا دعویٰ کیا ۔گروپ نے دعویٰ کیا کہ اس نے متاثرہ گیس اسٹیشنوں کے ادائیگی کے نظام کے ساتھ ہر اسٹیشن کے مرکزی سرور اور مینجمنٹ سسٹم تک رسائی حاصل کرلی ہے۔دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ملک کے تقریبا 70 فیصد گیس اسٹیشن پر سافٹ ویئر کے مسائل کا سامنا ہے۔