اہم خبریں

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری کو ہوگا،، پاکستان کیلئے قرض کی منظوری متوقع

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 11 جنوری 2024 کو ہوگا۔ایف آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں، مزید 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کیلئے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات فروری 2024 میں متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں