اہم خبریں

بگڑتی پاک، افغان صورتحال ،امریکہ ، پاکستان کے مابین مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) بگڑتی پاک ،افغان صورتحال پرآئندہ ہفتے امریکہ ، پاکستان کے مابین مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، اعلیٰ سطح وفد بھی ہمراہ ہوگا۔پاکستان میں مقیم امریکی ملازم 25000 افغانیوں کا معاملہ زیر بحث آئے گا جبکہ پاکستان میں غیرقانونی مہاجرین کے انخلا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے پر بات چیت ہوگی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے مکمل خاتمے کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔امریکی نمائندہ خصوصی پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں