اہم خبریں

جیل کی چابی گم ہونے کا بہانہ، فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی کیساتھ ملاقات سے روک دیا

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی انتظامیہ نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو جیل میں قید بہن عافیہ سے ملاقات سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سینیٹر طلحہ محمود کے ساتھ بہن سے ملاقات کیلئے امریکا پہنچ گئی ہیں، امریکی جیل حکام نے فوزیہ صدیقی کو بہن عافیہ صدیقی سے ملاقات کرانے سے انکارکردیا۔سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ اجازت کے باوجود ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو عافیہ سے ملاقات نہ کرنے دینا انتہائی نامناسب ہے ،جیل حکام نے جیل خانے کی چابی گم ہونے کا بہانہ بنا کر عافیہ صدیقی سے ملنے نہیں دیا گیا۔انسانی حقوق کے تحفظ کے دعویداروں کے غیر انسانی رویے پر انتہائی افسوس ہوا ۔ پاکستان سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کیلئے دو رکنی وفد دو روز قبل امریکہ پہنچا تھا ۔گزشتہ روز سینیٹر طلحہ محمود نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی تھی۔

متعلقہ خبریں