اہم خبریں

نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے

دبئی ( اے بی این نیوز   )نگران وزیر اعظم اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئے،دبئی کے المکتوم ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف نے وزیر اعظم کا استقبال کیا،یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی سفارتی عملہ بھی ائرپورٹ پر موجود تھا،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے
وزیر اعظم یکم اور2دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے،نگران وفاقی وزرا جلیل عباس جیلانی،ڈاکٹر شمشاد اختر،احمد عرفان اسلم اور محمد علی بھی کوپ28میں شرکت کرینگے

متعلقہ خبریں