Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آدھی رات پراسرار گنگنانے کی آواز سے شہری تنگ، ماخذ کاتاحال سراغ نہ مل سکا

آئرلینڈ، (نیوزڈیسک)شمالی آئرلینڈ کے قصبے اوماگ کے لوگ پراسرار مدھم سی گنگنانے والی آواز سے شہری شش و پنج میں مبتلا جو اکثر آدھی رات کو سنائی دیتی ہے اور ان کی نیند میں خلل ڈالتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوماگ ڈسٹرکٹ کونسل رات کے وقت گنگنانے کی آواز کے ماخذ کی نشاندہی کرنے میں تاحال ناکام جس کے حوالے سے قصبے کے متعدد رہائشی شکایت کر رہے ہیں۔ تاہم بدقسمتی سے آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے کی سیکورٹی اہلکاروں کی اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ۔اہلکاروں کے پاس اس پراسرار آواز کا پتہ لگانے کیلئے اب صوتی ماہرین کو بلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔ مقامی لوگ لوگ اس آواز کو عام طور پر اسے ایک مستقل گونج کے طور پر بیان کرتے ہیں جو گزرنے والی گاڑیوں کی آواز سے مختلف ہے۔مزید برآں یہ صرف رات گئے سنائی دیتی ہے یعنی رات بارہ بجے سے ایک بجے تک۔ کچھ لوگ اگرچہ اس کے عادی ہو چکے ہیں تاہم دوسروں کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کی رات کی نیند میں خلل ڈالتی ہے اور مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ کیا جائے۔مقامی کونسل کے ایک ترجمان نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ افسران فی الحال آواز کے ماخذ کا پتہ لگانے میں مدد کے لیے ماہر آلات کے استعمال یا کسی ماہر کمپنی کی جانب سے کی گئی مخصوص آلات کی خریداری کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کیونکہ آواز کی درست سمت کی نشاندہی کرنا فی الحال مشکل ہے۔