نیویارک (اے بی این نیوز )پاکستان اورآئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں اہم پیشرفت، مذاکرات میں شرح سود سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا حکومت نے شرح سود میں مزید اضافہ نہ کرنے پر آئی ایم ایف کو منالیا،غریب طبقات کے لیے سبسڈیز جاری رکھی جائیں گی،حکومت کی مہنگائی کنٹرول کے اقدامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے وفاق اورصوبائی حکومتیں مشترکہ کوششیں کریں گی،مہنگائی میں کمی کیلئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹیاں مزید فعال بنائی جائیں گی،مہنگائی کو کنٹرول کرکے شرح سود کو قابو کیا جائے گا، سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کمیٹی کو کام کرنے کا بھرپور موقع دے گا۔















