تہران ( اے بی این نیوز )پاک ایران گیس پائپ لائن پربات چیت کیلئے وزیرتوانائی کی سربراہی میں وفد تہران پہنچ گیا،وزیرتوانائی محمد علی ایرانی ہم منصب سے مذاکرات کرینگے،ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے حصے کی پائپ لائن کی تعمیر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کرے گا،معاہدے کے تحت پاکستان کو مارچ 2024تک ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی پائپ لائن تعمیر کرنی ہے،ڈیڈ لائن تک تعمیر مکمل نہ ہونے پر ایران عالمی ثالثی عدالت میں جا سکتا ہے،معاہدے کے تحت پاکستان کو ایران سے یومیہ 75کروڑ مکعب فٹ گیس درآمد کرنی ہے















