اہم خبریں

ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،لیکن فائٹ نہ کرنا ،جیتنے کا ارادہ ہی نہ دکھانا قابل افسوس ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بھارت سے بدترین شکست پر شاہد آفریدی کا تبصرہ ،کہتےہیں ہارجیت کھیل کا حصہ ہے،لیکن فائٹ نہ کرنا ،جیتنے کا ارادہ ہی نہ دکھانا قابل افسوس ہےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا بھارتی ٹیم نے دنیا کی نمبر ون ٹیم کی طرح فیلڈنگ ،بالنگ اور بیٹنگ کی ،کوہلی کو ون ڈے میں رنز کا ایک اور ریکارڈ بنانے پر مبارکباد،کوہلی اور راہول نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، شاہد آفریدی نے پاکستانی کھلاڑیوں سے کہا مایوس نہ ہوں آپ اگلے میچ میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں