جنوبی کوریا ،عالمی ایونٹ میں شرکت،پاکستان سکاوٹس ایسوسی ایشن میں بندربانٹ،غیرمتعلقہ افراد منتخب

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سکاوٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر کے بیرون ملک دورے کیلئے بندر بانٹ ،جنوبی کوریا کیلئے عالمی سکاوٹ ایونٹ میں نان سکاوٹس کو منتخب کر لیا ۔ عالمی بیورو نے پاکستان سے 9 سکاؤٹس اور ایک لیڈر کا سپانسر شدہ کوٹہ دیا ہے ان سب پر ان افراد کو منتخب کر لیا گیا جو کہ اسکاوٹ ہی نہیں،عترت نقوی سید بطور یونٹ لیڈر (جو اسکاؤٹنگ کی اے بی سی بھی نہیں جانتے) مشہود اکبر ملتان سے مسٹر ڈاہا کے قریبی رشتہ دار (نان اسکاؤٹس)احمد رضا باری ولد وسیم باری (نان اسکاؤٹس)نہان سکھیشر خان ولد سرفراز قمر ڈاہا (نان اسکاؤٹس)امام عادل شیخ ولد حلیم عادل شیخ (غیر اسکاؤٹس)سید مصطفیٰ حبیب سکاؤٹ لیکن گولڈ میڈلسٹ نہیں۔وفاقی وزیر تعلیم چیف کمشنر سکاوٹس اور وزیر کے پی ایس او بھی جائیں گے،تین افراد کی بکنگ پر 5 روز میں 10ملین روپے خرچہ آئے گا ،چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا،میرے بیٹے سمیت سب سکاوٹس ہیں